پرویز مشرف کی طبی رپورٹس ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی9 امراض لاحق
پرویزمشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے اس کے علاوہ وہ ذہنی دباؤ کاشکار ہیں اوران کاکندھا کام نہیں کررہا، میڈیکل رپورٹ
ایکسپریس نیوز نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے جس کے مطابق پرویز مشرف کو 9 امراض لاحق ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو ملنی ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری کو جب سابق صدر کو اسپتال لایا گیا تو وہ سینے میں گھٹن محسوس کررہے تھے، اس کے علاوہ وہ بے حد پسینہ اور بائیں بازو میں تکلیف بھی محسوس کررہے تھے، ان کا علاج شروع کیا گیا تو ابتدائی معائنوں سے یہ پتہ چلا کہ پرویز مشرف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ وہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تاہم انھیں سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں پیش آرہی۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے دل کی ایک شریان بند ہے، اس کے علاوہ ان کے دل کی دیگر شریانوں میں کیلشیم کی موجودگی بھی پائی گئی ہے۔ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ان کا کندھا بھی صحیح کام نہیں کررہا، انہیں ریڑھ کی ہڈی میں درد کا بھی مسئلہ ہے، اس کے علاوہ انھیں دانتوں میں درد اور ہڈیوں میں سوزش کے امراض بھی لاحق ہیں۔ اسپتال میں تعینات ماہرین قلب پرویز مشرف کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پرویز مشرف کی انجیوگرافی کی ضرورت ہےتاکہ بائی پاس سرجری کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے اے ایف آئی سی نے عدالت کے حکم پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ آج جمع کرائی تھی۔