جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں بڑی پیشرفت مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان نیب طلب
وزیراعلیٰ سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے
احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو طلب کرلیا۔
جعلی اکاوٴنٹس اسکینڈل میں احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو31 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کونوری آباد پلانٹ کے غیرقانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس پرنیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دورکردیے ہیں۔ مراد علی شاہ کے خلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیم پرمشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔