پنجاب میں جے یوآئیف کی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی کی تیاری

تنظیم انصار الاسلام پر پابندی لگانے سے متعلق سمری وزیراعلی کو بھیجوا دی گئی ہے

تنظیم انصار الاسلام پر پابندی لگانے سے متعلق سمری وزیراعلی کو بھیجوا دی گئی (فوٹو، فائل)

حکومت پنجاب نے جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کی تنطیم انصارالاسلام پر پابندی لگانے کی تیاری کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے منسلک تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کے لیے سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے۔


محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم انصار الاسلام پر پابندی لگانے سے متعلق سمری وزیراعلی کو بھیجوا دی گئی ہے جس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ خبر: انصار الاسلام سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن بدنیتی ہے، فضل الرحمان

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے غیر مؤثر قرار دے دیا گیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا انصار الاسلام کے بارے میں مؤقف ہے کہ یہ نجی ملیشیا نہیں بلکہ جے یو آئی (ف) سے منسلک تنظیم ہے۔
Load Next Story