سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتیں بڑھ گئیں

عالمی سطح پر اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ (فوٹو، فائل)

عالمی و مقامی مارکیٹ می سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10ڈالرکے اضافے سے 1703ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 428روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے مین نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 88305روپے ہوگئی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1131روپے 68پیسے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story