بحرین میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے پُرکشش مراعات کا اعلان
حکومتی اور نجی شعبے کی جانب سے ویکسین لگوانے والوں کو قرضوں اور فیسوں میں رعایات دی جارہی ہیں
بحرین میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کو قرضوں میں چھوٹ سمیت مختلف پُرکشش مراعات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بحرینی بینک نے ویکسین لگوانے والے اپنے صارفین کو قرض پر فیس کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ویکسین لگوانے والوں کو ڈرائیونگ کی تربیت میں بارعایت فیس اور ٹیکسی کی سہولت جیسے اعلانات بھی سامنے آچکے ہیں۔
حال ہی میں ایک اور بحرینی بینک نے قرضوں میں رعایت سمیت ویکسین لگوانے والوں کو جائیداد کی خرید و فروخت میں بھی مختلف مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان رعایات سے مستفید ہونے کے لیے حکومت کا جاری کردہ ویکسی نیشن کارڈ دکھانا لازم ہوگا۔ ویکسینییشن کروانے والوں کو بینک کی جانب سے دیگر سروس پر وصول کی جانے فیس اور چارجز بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے ایک بڑے شاپنگ مال کی انتظامیہ نے کورونا وبا سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث مال کی عمارت کے باہر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے پتھارے داروں کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: چین نے کورونا وبا کیلیے 'وائرس پاسپورٹ' متعارف کرادیا
واضح رہے کہ کورونا کی ویکسین متعارف ہونے کے بعد سے اس کے حوالے سے سازشی نظریات اور افواہیں گردش ہیں میں ہیں۔ اس کے علاوہ ویکسین کے مؤثر ہونے سے متعلق بھی شبہات پائے جاتے ہیں جس کے بعد مختلف ممالک میں حکومتی و نجی شعبہ ویکسی نیشن کروانے والوں کے مراعات کا اعلان کررہا ہے۔