معروف مصنفہ شمع خالد انتقال کرگئیں

آئرن لیڈی کے نام سے جانی جانے والی شمع خالد نے مردوں کے اس معاشرے میں اپنا نام پیدا کیا۔

آئرن لیڈی کے نام سے جانی جانے والی شمع خالد نے مردوں کے اس معاشرے میں اپنا نام پیدا کیا۔ فوٹو: فائل

معروف مختصر کہانی نویس شمع خالد راولپنڈی میں انتقال کرگئیں۔


معروف مختصر کہانی نویس، رٹائرڈ ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کی لیکچرار شمع خالد راولپنڈی میں انتقال کرگئیں، انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، آئرن لیڈی کے نام سے جانی جانے والی شمع خالد نے مردوں کے اس معاشرے میں اپنا نام پیدا کیا۔

شمع خالد نے ٹرپل ایم اے اور ایل ایل بی کیا تھا، انھوں نے سفرنامے سمیت 8کتابیں لکھیں، چھوٹے چھوٹے مسائل پر کہانیاں لکھنے کے فن میں ماہر تھیں ،معروف مصنف محمود شام نے ان کی موت کو اردو ادب کیلیے بڑا نقصان قرار دیا۔
Load Next Story