آئی سی سی کا سینیئر افسر بدعنوانی کے الزامات پر شکنجے میں آگیا
آئی سی سی کے سینیئر افسر کا ایونٹس کی میزبانی کے معاملات پر اثرانداز ہونے کا انکشاف
آئی سی سی کا ایک سینیئر افسر بدعنوانی کے الزامات پر شکنجے میں آگیا ہے۔
بھارتی ویب سائیٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایک سینیئر افسر کی مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے برطانیہ کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے مختلف ملازمین اور متعلقہ شخصیت کے انٹرویو کئے۔
ابتدائی تحقیقات میں سینیئر افسر پر آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے معاملات پر اثر انداز ہونے، آئی سی سی میڈیا رائٹس کے معاملے میں مداخلت، ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف الزامات سامنے آئے ہیں، فی الحال اس آفیشل کو رخصت پر بھیجا آگیا ہے،مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔