آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی
بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی کا شکار ہوکر تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ 2 درجے ترقی کے ساتھ ایرون فنچ دوسرے جب کہ بھارت کے لوکیش راہول ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پاکستان کے اسٹار بلے باز اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے ، وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ راسی وین ڈر ڈوسین پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے، گلین میکسویل ساتویں، مارٹن گپٹل آٹھویں، حضرت اللہ زازئی نویں اور ایون مورگن دسویں نمبر پر ہیں۔
بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے نمبر پر ہیں، کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، آل رائونڈرز میں محمد نبی سرفہرست ہیں۔