حکومتی تحقیقاتی کمیشن لاپتہ افراد کے کیس روزانہ سنے گا
بلوچستان کے لاپتہ افراد کے کیسز ترجیحی بنیادوںپر نمٹانے کیلیے حکمت عملی مرتب
وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم انکوائری کمیشن نے بلوچستا ن کے لاپتہ افراد کے کیسوں کو ترجیح بنیادوں پر نمٹانے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے، کمیشن روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد اور کوئٹہ میںکیسوں کی سماعت کرے گا۔
کمیشن کے سیکریٹری فرید احمد خان کے مطابق کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے اوراس میں بلوچستان کے کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا، کمیشن نے گزشتہ ماہ 30افراد کو بازیاب کرایا جن میں زیادہ تعداد بلوچستان کے افراد کی تھی۔
کمیشن کو گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران(یکم جنوری 2011ء سے 30جون 2012ء تک ) 634نئے کیس رجسٹرڈ کرائے گئے جس سے کیسوں کی کل تعداد 772ہو گئی تھی جبکہ اس دوران 254کیس نمٹاگئے اب کیسوں کی تعداد 518ہے ۔