رشی کی موت کا صدمہ ناقابل برداشت تھا نیتو سنگھ
60 سال عمر کے باوجود میں نے کورونا کو شکست دی، نیتو سنگھ
رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ کا کہنا ہے کہ رشی کی موت کے بعد گہرے صدمے میں تھی اور بری طرح سے ٹوٹ گئی تھی۔
رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 2020 میں رشی کے انتقال کے بعد گہرے صدمے میں تھی اور پوری طرح سے ٹوٹ گئی تھی، موت کا صدمہ ناقابل برداشت تھا اور ان تمام چیزوں سے خود کو باہر نکالنے کے لیے بہت ہمت چاہیے تھی، میں جانتی تھی کہ صرف کام ہی مجھے اس غم سے باہر نکال سکتا ہے اور زندگی کو دوبارہ سے شروع کرنے کا صرف یہی ایک طریقہ ہے۔
نیتو سنگھ نے کہا کہ بہت مشکل سے میں نے ہمت جمع کی اور کام کی طرف توجہ دینا شروع کی جس کے بعد راج مہتا کی فلم 'جگ جگ جیو' میں کام شروع کیا تاہم میں کورونا کا شکار ہوگئی، 60 سال عمر کے باوجود میں نے کورونا کو شکست دی اور 10 دن بعد جب کووڈ ٹیسٹ منفی آیا میں واپس کام پر چلی گئی۔