مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض فوج نے دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا

قابض فوج نے دونوں نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔ فوٹو : فائل

قابض افواج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض افواج ضلع اسلام آباد کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس گئیں اور اندھا دھند فائرنگ کی جب کہ اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن کے باعث گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جب کہ کسی بھی مظاہرے سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے۔

Load Next Story