کورونا وبا دنیا بھرمیں 69 ممالک میں سیاحت بند

وبا کے مسلسل خطرات کے باعث مختلف ممالک کی حکومتیں زیادہ محتاط طریقہ کاراپنا رہی ہیں، عالمی تنظیم سیاحت

فروری 2021 کے بعد سے دنیا کے 32 فیصد ممالک نے عالمی سیاحت کے لیے بند کیے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر دنیا بھرمیں سعودی عرب سمیت 69 ممالک میں سیاحت بند کردی گئی۔

عالمی تنظیم سیاحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھرمیں سعودی عرب سمیت 69 ممالک میں سیاحت بند کردی گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق فروری 2021 کے بعد سے دنیا کے 32 فیصد ممالک نے عالمی سیاحت بند کی ہے۔ ان میں 38 فیصد ایسے ہیں جو کم ازکم 40 ہفتے کے لیے بند ہیں جبکہ 34 فیصد ممالک عالمی سیاحت کے لیے جزوی طورپربند ہیں۔

جن ممالک میں سیاحت پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں 30 فیصد ایشیا و بحر الکاہل، 15 فیصد یورپ، 11 فیصد افریقا اور10 فیصد کا تعلق امریکا سے ہے، تین ممالک مشرق وسطی سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سے ایک سعودی عرب شامل ہے۔ عالمی تنظیم سیاحت کے مطابق وبا کے مسلسل خطرات کے باعث مختلف ممالک کی حکومتیں زیادہ محتاط طریقہ کاراپنا رہی ہیں۔
Load Next Story