سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی والدہ انتقال کر گئیںسوئم کل ہوگا

عمر 85 برس تھی، نماز جنازہ میں سیاسی رہنمائوں کی شرکت، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر کا اظہار تعزیت

پسماندگان میں 2 بیٹوں اور 6بیٹیوں کو سوگوارچھوڑا ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی والدہ علیماں چانڈیو 85 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

انھوں نے پسماندگان میں 2 بیٹوں اور 6بیٹیوں کو سوگوارچھوڑا ہے۔ نماز جنازہ و تدفین میں پارٹی کے ضلعی صدر زاہد علی بھرگڑی، سینئر نائب صدر امان اﷲ سیال، جنرل سیکریٹری امان اﷲ سیال، سیکریٹری اطلاعات آفتاب احمد خانزادہ، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی، عبدالحمید قریشی، سابق تعلقہ نائب ناظم سٹی عبدالقدیر ناغڑ ایڈووکیٹ، پاشا قاضی، محمد صغیر قریشی، لال بخش کلہوڑو، سید کمال شاہ، علی محمد سہتو، قاضی بابوعبداﷲ، یامین سومرو، شاہداقبال، حاجی جیندو سومرو کے علاوہ پارٹی عہدیداران و کارکنوں، سمیت عزیز و اقارب، دوست احباب اورعلاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اقبال حیدر، سنیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزراء مخدوم جمیل الزماں، سکندر میندرو، جام خان شورو، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیران سید مراد علی شاہ، صدیق ابو بھائی، معاونین خصوصی راشد ربانی، وقار مہدی، سیاسی معاون عبدالجبار خان،



اراکین قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ جاموٹ، پیر امجد علی شاہ جیلانی، اراکین صوبائی اسمبلی ضیاء عباس شاہ، ڈاکٹر بہادر ڈاہری، غلام قادر چانڈیو، ڈاکٹر سکندر شورو، سید علی نواز شاہ، ساجد جوکھیو، سید علی نواز شاہ رضوی، پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر احسان ابڑو، ضلعی صدر کلیم احمد خانزادہ، سپاف کے رہنما لالہ رضوان مغل، مشتاق کلہوڑو، عزیز میمن، قاضی طارق، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی، نائب امراء رانا محمود علی خان، رضوان احمدگدی، ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ طاہر مجید راجپوت اور الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد کے صدر راو مسعود علی خان سمیت دیگر سینیٹرمولابخش چانڈیو سے انکی والدہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔
Load Next Story