کورونا وارڈ میں آکسیجن ختم ہونے سے 6 مریض ہلاک وزیر صحت مستعفی
ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بہن بھی شامل ہے
اردن کے ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن گیس ختم ہونے کی وجہ سے 6 مریض ہلاک ہوگئےجس پر وزیرصحت نے استعفیٰ دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمّان کے ایک اسپتال میں کورونا کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آکسیجن گیس کی سپلائی اچانک بند ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں جب کہ بقیہ تین افراد بھی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ تاحال کورونا وارڈ میں آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔
مریضوں کی ہلاکت پر غمزدہ لواحقین نے اسپتال کے باہر دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جس پر اسپتال کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
اردن کے وزیر صحت ناتیر عبیدات نے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے سے 6 مریضوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
کورونا وارڈ میں آکسیجن گیس کی سپائی صبح 7 بجے منقطع ہوئی تھی جس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔