این سی اوسی کا ملک میں کورونا کے دوبارہ پھیلنے پر اظہار تشویش
اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے چند شہر اور جموں و کشمیر میں کورونا پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے، اعلامیہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے ملک بھر میں کورونا وبا کے دوبارہ پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے چند شہر اور جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آئی ہے، تمام وفاقی اکائیوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں کاروبار اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا حکم
این سی او سی اجلاس میں پنجاب کے انسداد کورونا پھیلاؤ اقدامات کو سراہا گیا جب کہ شمالی افریقا، برازیل کے وائرس کے حوالے سے بین الاقوامی سفری پابندیوں پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے لیے جائیں گے، ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں شہریوں سے ایس او پیز کو فالو کرنے کی اپیل بھی کی گئی۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ بزرگ شہریوں کی جانب سے ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔