کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت 1لاکھ جرمانہ
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے متاثرہ بچی کو تین لاکھ روپے بطور ازالہ دینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
WASHINGTON:
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور نے آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے قاری سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور کی جج ودیعہ مشتاق ملک نے مسجد میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے قاری سعید کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جبکہ متاثرہ بچی کو تین لاکھ روپے بطور ازالہ دینے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت کی تصدیق نہ ہو جائے۔
استعاثہ کے مطابق قاری سعید نے 2019 میں ایک سات سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔