واشنگٹن سندر جونی بیئر اسٹو سے الجھ پڑے

یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے 14 ویں اوور میں پیش آیا جب سندر نے اپنی گیند پر ڈیوڈ مالان کا کیچ تھامنا چاہا۔

یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے 14 ویں اوور میں پیش آیا جب سندر نے اپنی گیند پر ڈیوڈ مالان کا کیچ تھامنا چاہا۔ فوٹو: اسکرین گریب

پہلے ٹی 20 میں بھارت کے واشنگٹن سندر انگلش کرکٹر جونی بیئر اسٹو سے الجھ پڑے۔

ٹی 20 میچ کے دوران بھارت کے واشنگٹن سندر انگلش کرکٹر جونی بیئر اسٹو سے الجھ پڑے، یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے 14 ویں اوور میں پیش آیا جب سندر نے اپنی گیند پر ڈیوڈ مالان کا کیچ تھامنا چاہا تاہم گیند واپس کریز کولوٹنے والے بیئر اسٹو کے ہیلمٹ پر جا لگی،واشنگٹن موقع ضائع ہونے پر غصے میں آگئے اور بیٹسمین سے کوئی بات کہی، جس پر انھوں نے بھی پلٹ کر جواب دیا۔


صورتحال زیادہ خراب ہونے سے قبل امپائر نیتن مینن نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرا دیا، اس میچ میں بھارت کو 8 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

 
Load Next Story