قائدآباد سے اغوا کی جانیوالی بچی بازیاباغواکار گرفتار

25فروری کوکمسن بچی دلشادکواغواکارنے گھرکے باہرسے اغواکیاتھا

اغواکارنے کمسن بچی دلشادکوبنگالی پاڑہ میں قیدرکھاہواتھا،پولیس۔ فوٹو: فائل

قائد آباد سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔


25 فروری کو قائد آباد کی رہائشی کمسن بچی کو گھر کے باہر سے نامعلوم اغواکار اغوا کرکے لے گئے تھے، مغوی بچی کے والد نے قائد تھانے میں مقدمہ درج کرایا میری بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے ہیں، اس سلسلے میں پولیس نے قائد آباد، شاہ لطیف ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن اور اس کے اطراف میں چھاپے مارے مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ہفتہ کے روز پولیس کو اطلاع ملی اغواکار نے مغوی بچی کو قائد آباد بنگالی پاڑہ میں قید رکھا ہوا تھا پولیس نے چھاپہ مارکر اغوا کار دلشاد کو گرفتارکرکے بچی کو بحفاظت طور پر بازیاب کرالیا۔
Load Next Story