ایل این جی ریفرنس شاہد خاقان نے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی

درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا. (فوٹو : فائل)

ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل، عمران الحق اور دیگرملزمان پر 26 صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی تھی، شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم میں ترمیم کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر پر فرد عائد

شاہد خاقان نے فرد جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کو فرد جرم میں ترمیم کی ہدایات جاری کی جائیں، ریفرنس کا مکمل ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے، درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا، جب کہ سماعت 15مارچ کو ہوگی۔
Load Next Story