نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں مولانا فضل الرحمان
جعلی حکمران اپوزیشن رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بناکر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں، سربراہ پی ڈی ایم
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں، جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کے بظاہر کوئی قانونی اور ٹھوس وجوہات نظر نہیں آرہیں، جعلی حکمران اپوزیشن رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بناکر اپنی نااہلی کو چھپانا چاہتے ہیں، لیکن جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکمران 26 مارچ کے لانگ مارچ سے گھبراکر نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، نیب کا ادارہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کا کٹھ پتلی اور آلہ کار بنا ہوا ہے، نیب کی طرح عدالتوں کو بھی سیاسی بنیادوں پر چلانا ایک گھناؤنی سازش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔