بھائیوں پرمقدمہ بنوانے کیلئے لاپتا ہونے کا ڈراما رچانے والا شخص گرفتار
ملزم نے اپنی اہلیہ کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ ہونے کی پٹیشن دائر کروائی، ایس ایس ایسٹ
BEIJING,:
لاپتا افراد کی آڑ میں دشمنیاں نبھانے کا انکشاف ہوا ہےاور سچل پولیس نے خود ساختہ لاپتا شخص کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے ہی بھائیوں کے خلاف اپنے اغوا کا مقدمہ درج کروادیا تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ 2 فروری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کاروں نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی مجیب الرحمن نامی شخص کو اس کے دوست سمیت حراست میں لیکن پوچھ گچھ کے بعد دونوں کو رہا کردیا۔
ملزم کا رہا ہونے والا دوست رضا واپس اپنے گھر چلا گیا لیکن ملزم مجیب الرحمن اپنے گھر جانے کے بجائے کہیں چھپ گیا اور اپنی اہلیہ کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ ہونے کی پٹیشن دائر کروادی جس میں اپنے اغوا کا ذمے دار اپنے تین سگے بھائیوں کو قرار دلوایا۔
ساجد امیر سدوزئی نے مزید بتایا کہ عدالت کے حکم پر پولیس نے تینوں بھائیوں کے خلاف اغوا کا مقمہ درج کیا لیکن جب تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ تینوں بھائی بے گناہ ہیں۔ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔
اسی دوران ملزم کا موبائل فون بھی سوئچ آن ہوا جوکہ کئی دن تو مانیٹرنگ پر رہا جس کے بعد پولیس نے کام یاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم مجیب کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔