قوم پرویز مشرف کی صحت یابی کیلیے دعا کرےالطاف حسین
ڈاکٹر علاج پر بھرپورتوجہ دیں، قائد متحدہ کا سابق صدر کی میڈیکل رپورٹس پر اظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی علالت اور میڈیکل رپورٹس پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ہے کہ وہ جنرل پرویز مشرف کو جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔
قائد متحدہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنرل پرویز مشرف کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کریں۔
الطاف حسین نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ جنرل پرویز کے علاج معالجے پر پوری توجہ دیں اور کوئی کسر نہ چھوڑیں، دریں اثنا الطاف حسین نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیااور چوہدری شجاعت کی جانب سے پرویز مشرف کیس میں جراتمندانہ موقف پیش کرنے پر انھیں مبارک باد پیش کی۔