امیتابھ بچن کی دوسری آنکھ کی بھی کامیاب سرجری

اب بہتر محسوس کررہا ہوں اور جو پہلے نہیں دیکھ سکتا تھا اب دیکھ سکتا ہوں، امیتابھ بچن

جو میں پہلے نہیں دیکھ سکتا تھا اب دیکھ سکتا ہوں، امیتابھ بچن

لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے دوسری آنکھ کی بھی کامیاب سرجری سے متعلق مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ اب تیزی سے صحتیاب ہورہاہوں۔

چند روز قبل عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آنکھ کی سرجری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری آنکھ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں، اب 78 سالہ اداکار نے دوسری آنکھ کی کامیاب سرجری سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔




امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دوسری آنکھ کا بھی کامیاب آپریشن ہوا ہے اور تیزی سے صحتیاب ہورہاہوں، حیرت انگیز جدید طبی ٹیکنالوجی اور ڈاکٹرز کی مہارت کا شکرگزار ہوں، اس تجربہ نے زندگی تبدیل کردی ہے، جو میں پہلے نہیں دیکھ سکتا تھا اب دیکھ سکتا ہوں، یقینی طور پر ایک خوبصورت دنیا۔

بلاگ پوسٹ میں امیتابھ بچن نے کہا کہ ڈاکٹرز نے انتہائی مہارت کے ساتھ آنکھ کے موتیا کا آپریشن کیا، بڑھاپے کی وجہ سے ٹشوز کمزور ہوگئے ہیں تاہم مزید دیر کی صورت میں ہمیشہ کے لیے انسان اندھا ہوسکتا ہے لہذا میرا مشورہ ہے کہ اس سے پہلے دیر ہوجائے آپریشن کروالیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امیتابھ بچن نے اپنی بیماری سے متعلق بتا دیا

لیجنڈری اداکار نے کہا کہ دوسری آنکھ بھی تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے، اور اگر میں یہ لکھ رہا ہوں تو یقینی طور پر بہتر محسوس کررہا ہوں۔
Load Next Story