حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈٰیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (فوٹو، فائل)

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں3 روپے 42 پیسے اضافہ کرکے فی لیٹر مٹی کا تیل 80 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر83 روپے 61 پیسے کا کردیا ہے اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 19 پیسے کے اضافے کے ساتھ 79 روپے 23 پیسے سے بڑھا کر81 روپے 42 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.08 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 111 روپے 90پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ دن کے لیے نافذ رہیں گے۔
Load Next Story