فلم ’وائٹ ٹائیگر‘ کی آسکرز میں نامزدگی پر پریانکا خوشی سے نہال

پریانکا نے پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ بطور اداکارہ فلم ’وائٹ ٹائیگر‘ میں کام بھی کیا ہے

پریانکا نے پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ بطور اداکارہ فلم میں کام بھی کیا ہے

پریانکا چوپڑا کی فلم 'وائٹ ٹائیگر' کی آسکرز ایوارڈ میں نامزدگی نے اداکارہ کو خوشی سے نہال کردیا۔

گزشتہ روز خود پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونز نے آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کیا، حیران کن طور پر اس فہرست میں خود پریانکا کی فلم وائٹ ٹائیگر بھی شامل تھی جس کو دیکھ کر اداکارہ اپنی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور چلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra)






ایوارڈ کی نامزدگی کے بعد پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر کہا کہ آسکرز میں نامزدگی پر فلم کے ہدایت کار اور پوری ٹیم کو مبارکباد جب کہ خود نامزدگی کے اعلان نے اس لمحے کو مزید خاص بنادیا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔

پریانکا چوپڑا کی فلم 'وائٹ ٹائیگر' کو آسکرز میں بہترین ماخوز اسکرین پلے کیٹیگری کی نامزدگی میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پریانکا نے اس فلم میں پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ بطور اداکارہ کام بھی کیا تھا۔
Load Next Story