سوات میں بیٹے نے ماں اور دو بھائیوں سمیت 5 رشتے داروں کو قتل کردیا

جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بھابھی اور بھانجا شامل

جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بھابھی اور بھانجا شامل

BRUSSELS:
دیوالئی کے علاقے میں بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور دو بھائیوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

دیوالئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملزم بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی ماں، بھابھی ، دو بھائی اور بھانجا شامل ہے۔


فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story