الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو فنڈز کے اجرا کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز کے اجراء پر وزیراعظم کیخلاف پیپلز پارٹی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

الیکشن کمیشن ممبر کے پی ارشاد قیصر کی سر براہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ درخواست گزار پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیر حسین بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ


نیر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل ارکان اسمبلی کو فنڈز کی صورت میں رشوت دی گئی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی، وزیراعظم کا ارکان کو فنڈز دینے کا اعلان رشوت دینے کے زمرے میں آتا ہے، انہوں نے آرٹیکل 181 کی خلاف ورزی کی جس پر سزا دی جاسکتی ہے، ان کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی الیکشن کمیشن کی توہین کے مترادف ہے، جس پر الیکشن کمیشن تین سال سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرسکتا ہے، وزیر اعظم کے اعلان پر الیکشن کمیشن ازخود نوٹس لینے کا اختیار رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں کام کرنے دیں اور کیچڑ نہ اچھالیں، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو جواب

الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد نیر حسین بخاری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
Load Next Story