ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجے چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن پر آگئے

ون ڈے فارمیٹ کے آل راؤنڈرز میں عماد وسیم اور محمد عامر بولرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہیں فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ اور ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹی 20 فارمیٹ کے بلے بازوں میں ڈیوڈ میلان پہلے، ایرون فنچ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ بابر اعظم ایک درجے چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔


ایک روزہ کرکٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں ویرات کوہلی پہلے ، روہت شرما دوسرے اور پاکستانی کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ راس ٹیلر چوتھے اور ایرون فنچ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ کے بہترین بولرز کی فہرست میں بولرز میں ٹرینٹ بولٹ پہلے ، مجیب الرحمان دوسرے ، بومرا تیسرے ، مہدی حسن چوتھے اور کرس ووکس پانچویں پوزیشن پر ہیں ۔ ٹاپ ٹین بولرز محمد عامر کا نواں نمبر ہے۔ محمد عامر موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ہوتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ میں آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلی ، محمد نبی دوسری ، کرس ووکس تیسری، بین اسٹوکس چوتھی جب کہ عماد وسیم پانچویں پوزیشن پر ہیں، عماد وسیم کو 5 بہترین آل راؤنڈرز میں شامل ہونے کے باوجود دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
Load Next Story