خیبرپختون خوا میں ہفتے کے دو دن مارکیٹیں بند رکھنے کا حکم نامہ جاری

کورونا وبا کی روک تھام کیلئے تمام شادی ہالوں، ان ڈور تقریبات اور تین سو سے زائد افراد کے پروگرام پرپابندی ہوگی

خیبر پختون خوا کے نو اضلاع میں ہفتہ اتوار کو مارکیٹین بند رہنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا(فوٹو، فائل)

BARCELONA:
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبرپختون خوا کی حکومت نے ہفتے میں دو روز مارکٹیں بند کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔


اعلامیے کے مطابق نو اضلاع میں ہفتے اور اتوار مارکٹیں بند رہیں گی۔تمام شادی ہالوں میں ان ڈور پروگراموں پرپابندی عائد اور تین سو سے زائد افراد کے پروگرام پرپابندی عائد ہوگی۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیے میں پبلک مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قراردیا گیا ہے اس کے علاوہ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں کام کے لیے پچاس فی صد عملے کو بلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھیلوں کے سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور تفریحی پارک شام چھ بجے تک بند ہوں گے۔
Load Next Story