وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان

کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع، ذرائع

کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

وفاقی کابینہ میں آئندہ چند روز میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ کابینہ میں نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔


واضح رہے سینیٹ انتخابات سے قبل ایک اہم وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا تھا کہ وزیر اعظم کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

وزیر نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں وہی لوگ رہیں گے جو کارکردگی دکھائیں گے، وزیر اعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہوگی۔
Load Next Story