حوصلہ مند مائیں مضبوط بیٹیاں… لائف بوائے کی ’’تممضبوطہو‘‘ سماجی مہم کا آغاز Test Link2

لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں بااختیار بنانا، پاکستان کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے

لائف بوائے شیمپو کا پیغام ’’تم مضبوط ہو‘‘ لڑکیوں کی تعلیم و بااختیاری کے ضمن میں ایک متاثر کن منظرنامہ پیش کرتا ہے۔ (تصاویر: یونی لیور)

MOSCOW:

اسپانسرڈ مٹیریل: لڑکیوں کی تعلیم کےلیے لائف بوائے کا وزارتِ انسانی حقوق سے اشتراک


اس سال عالمی یومِ خواتین کے موقع پر لائف بوائے شیمپو نے وفاقی وزارتِ انسانی حقوق کے ساتھ مل کر معاشرے کا ایک ایسا اہم مسئلہ حل کرنے کی کاوشوں کا آغاز کیا ہے جس کا ایک لمبے عرصے سے ہمیں سامنا ہے لیکن ہم کم ہی اس پر بات کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ''تم مضبوط ہو'' کے واضح اور بھرپور پیغام کو منفرد و متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کو بیٹیوں کی مضبوط اور پراعتماد شخصیت سازی کی ترغیب دینا ہے کیوں کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے میں پہلا قدم یہی ہے۔

اس مہم میں ماں اور بیٹی کے درمیان مضبوط رشتے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کی لڑکیوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں پُراعتماد بنانے کےلیے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔



اس حوالے سے خصوصی اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بچی محسوس کرتی ہے کہ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو اسے بااختیار بننے کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔ اس اعتبار سے لائف بوائے شیمپو نے یہ پُر اثر پیغام عام کیا ہے کہ حقیقی معنوں میں اچھی تعلیم ہی ہماری بیٹیوں کو مضبوط بنا سکتی ہے۔

یونی لیور پاکستان کو بخوبی احساس ہے کہ ایک معاشرے کی حیثیت سے ہمارے لیے خواتین کی فلاح و بہبود کا مسلسل اور ساری عمر خیال رکھنا ایک اہم ذمہ داری ہے۔


لڑکیوں کو بااختیار بنانے کےلیے پاکستان میں بالوں کی حفاظت کے سب سے بڑے برانڈ ''لائف بوائے شیمپو'' نے اپنی قابلِ تعریف مہم کے ذریعے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس شارٹ فلم کے اختتام پر وزارتِ انسانی حقوق کی ہیلپ لائن کا نمبر بھی دیا گیا ہے جس پر بدسلوکی اور تشدد کے خلاف مدد حاصل کرنے کےلیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس بھرپور کیمپین کے ذریعے لائف بوائے شیمپو نے برسوں سے جاری اپنی اُن کوششوں کو مزید آگے بڑھایا ہے جن کا مقصد پاکستان میں لڑکیوں کو تعلیم دینا اور بااختیار بنانا ہے۔



اس مہم اور اشتراک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا:
'تحفظ اور تشدد سے پاک زندگی ہر عورت کا بنیادی حق ہے۔ گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کےلیے وزارتِ انسانی حقوق نے پورے ملک کےلیے ایک ہیلپ لائن 1099 کا شروع کردی ہے۔ اس ہیلپ لائن پر گھریلو تشدد کے خلاف مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یونی لیور پاکستان کے ساتھ مل کر شروع کی گئی اس مہم کے ذریعے ہم بڑے پیمانے پر اپنا پیغام پہنچانے اور اس کے ذریعے ایسی لاکھوں نوجوان لڑکیوں کی مدد کرنے میں کام یاب ہوں گے جو برابری اور محفوظ مستقبل کا خواب دیکھ رہی ہیں۔''

یونی لیور پاکستان کے چیئرمین اور سی ای او، عامر پراچہ کے بقول:
''گھریلو تشدد ایک ایسی حقیقت ہے جس کا سامنا ہمارے ملک میں لاکھوں خواتین روزانہ کرتی ہیں۔ خواتین کو 'کووِڈ 19' وبا کے بعد سے بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا کی تخلیق کے عزم کے ساتھ وزارتِ انسانی حقوق کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جس میں بچیوں اور لڑکیوں کو اس انداز سے پروان چڑھایا جائے کہ وہ نہ صرف اس حقیقت کو چیلنج کرنا جانتی ہوں، بلکہ اسے خاموشی سے تسلیم کرنے کے بجائے اسے بدل دینے کا حوصلہ بھی رکھتی ہوں۔ اپنی ادارہ جاتی سماجی ذمہ داری (کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی) کے جزوِ لازم کے طور پر - اور اپنے وژن 'یونی لیور برائے پاکستان' (#UnileverForPakistan) کی پاسداری کرتے ہوئے - مجھے امید ہے کہ لائف بوائے شیمپو اپنے اس پیغام کے ذریعے تمام پاکستانیوں کو ایک مساویانہ اور بااختیار پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی تحریک دے گا۔''

یونی لیور پاکستان میں بیوٹی اور پرسنل کیئر کی ڈائریکٹر، عاصمہ حق نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اس عظیم مقصد کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا:
''میں محسوس کرتی ہوں کہ برانڈز میں اتنی طاقت ہے کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ میرے خیال میں ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنی آواز اور پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے، مثبت اور روشن مستقبل تخلیق کرنے کےلیے، اپنے ملک کی نصف آبادی کی مدد کریں۔ لائف بوائے شیمپو کا پیغام 'مضبوطی' اس خواہش کا مظہر ہے کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کےلیے مضبوط اور بااختیار لڑکیوں کو پروان چڑھایا جائے؛ اور اسی وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گزشتہ دو سال میں ہم 10 ہزار سے زیادہ نوجوان لڑکیوں کو اسکول میں داخلے کے قابل بنا چکے ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم چاہتے ہیں کہ خواتین اپنی بیٹیوں کو تعلیم دے کر مضبوط بنائیں اور خود اپنی خوشحالی کےلیے بھی ضروری مدد اور معاونت حاصل کریں ۔''

پاکستان کو درپیش، بنیادی مسئلے کے حوالے سے لڑکیوں کو مضبوط بنانے سے متعلق لائف بوائے شیمپو کی سوچ ایک اہم اور عملی منصوبے کی صورت میں سامنے آئی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو سماج کی برائیوں اور رکاوٹوں سے بچا کر انہیں تعلیم کے ذریعے بااختیار مستقبل کی سمت بڑھانا ہے۔

لائف بوائے شیمپو پورے ملک میں لوگوں کو اپنے پیغام ''تم مضبوط ہو'' (#TumMazbootHo) کے ذریعے اپنے حقوق کےلیے کھڑے ہونے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔
Load Next Story