کارروائی 12 اکتوبر سے شروع ہو یا 3 نومبر سے مگر ٹرائل سب کا ہونا چاہئے چوہدری شجاعت
پرویز مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے اس سے قبل وہ کئی مرتبہ مختلف عدالتوں میں پیش بھی ہوچکے ہیں،سربراہ مسلم لیگ (ق)
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی 12 اکتوبر سے ہو یا 3 نومبر سے لیکن کارروائی سب کے خلاف ہونی چاہئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے اس سے قبل وہ کئی مرتبہ مختلف عدالتوں میں پیش بھی ہوچکے ہیں، وہ پرویز مشرف کی حمایت نہیں کررہے صرف صحیح بات کررہے ہیں کہ صرف ایک شخص کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی نہیں ہونی چاہئے اور ویسے بھی کوئی ان کے خلاف کچھ بھی لکھے وہ برا نہییں مناتے۔
مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھا کہ آئین مٹی کا بنا ہوا کچا برتن نہیں جو ذرا سی چوٹ پر ٹوٹ جائے، جو غدار ہے اسے چار مرتبہ پھانسی دی جائے تو کم ہے لیکن آئین میں غداری کی تشریح ہونی چاہئے کیونکہ غدار کا لفظ مناسب نہیں، آئین میں ترمیم کرکے غدار کا لفظ ہٹا دیا جائےاس کی جگہ لفظ آئین شکن لکھا جائے۔