امریکی نائب صدر کے گھر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار بارود سے بھری کار برآمد
مسلح شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں، امریکی میڈیا
امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد سے بھری گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے رائفل اور شارٹ گن برآمد ہوئی ہے جب کہ گاڑی میں دھماکا خیز مواد بھی بھرا ہوا تھا، نائب صدر کملا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث گھر پر موجود نہیں تھیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی ہے جو سان آنٹونیو کا رہائشی ہے جب کہ گرفتاری انٹیلجنس رپورٹس کے بعد عمل میں لائی گئی، پولیس نے گرفتاری کے بعد مشتبہ شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔