غیرت کے نام پر بہن بہنوئی کے قاتل دو بھائیوں کو سزائے موت کا حکم
مقتولہ 18 سالہ سدرہ نے جنید سے پسند کی شادی کی تھی
راولپنڈی میں عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔ غیرت کے نام پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر طاہر خان اور خالد خان کو سزائے موت ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 18 سالہ سدرہ نے جنید سے پسند کی شادی کی تھی۔ سدرہ کے دو بھائیوں نے اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا تھا۔
جنید کی ماں کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کی بہترین تفتیش سے مقدمہ منطقی انجام تک پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ میں صلح کے امکان کو ختم کرنے کے لیے دفعہ 311 لگائی تھی کیونکہ غیرت پر قتل کے مقدمات میں زیادہ تر صلح ہوجاتی ہے۔