پیپلز پارٹی نے استعفوں پر مشاورت کے لیے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا

سی ای سی کے اجلاس کے فیصلوں سے پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائے گا

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلے سے متعلق مشاورت کے لیے اجلاس طلب کیا ہے(فوٹو، فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی ) کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی پی پی کی سی ای سی کا اجلاس چار اپریل کو زرداری ہاوس میں ہو گا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔ بعدازاں سی ای سی کے اجلاس کے فیصلوں سے پی ڈی ایم کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق منگل کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے برخلاف استعفے دینے کے فیصلے اسے اتفاق نہیں کیا تھا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: استعفوں پر اختلافات کے بعد پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کردیا

اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں پر سی ای سی سے مشاورت کی مہلت مانگی ہے، اس وقت تک 26 مارچ کو ہونے والا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پی پی اور ن لیگ سینیٹ میں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی خواہاں

خیال رہے کہ گزشتہ برس ہونے والے سی ای سی کے اجلاس میں بھی پیپلز پارٹی کے ارکان نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی مخالفت کی تھی۔ اسی فیصلے کو بنیاد بنا کر پی پی کی قیادت نے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی استعفوں سے متعلق دیگر جماعتوں سے الگ مؤقف اختیار کیا۔
Load Next Story