وزیراعظم کی ایم کیوایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے کارکنان کی رہائی اور دفاتر کھولنے سمیت اپنے مطالبات پیش کیے

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیرا عظم سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کیے(فوٹو، فئل)

لاہور:
وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنے کارکنوں کی رہائی اوران پر بنائے گئے مقدمات واپس لینےکامطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وفد نے ایم کیوایم کے بند د فاتر کھولنے اور یونیورسٹی کے قیام کے مطالبات بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھے ہیں۔

ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے اہم مسئلہ کراچی کی ترقی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کو ایم کیوایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story