اٹارنی جنرل منیر اے ملک کے مستعفیٰ ہونے کا امکان قریبی ذرائع
منیر اے ملک اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز ہونے کے باعث گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہے تھے، قریبی ذرائع
اٹارنی جنرل منیر اے ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق منیر اے ملک اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز ہونے کے باعث اپنے گھر والوں کو ٹھیک سے وقت نہیں دے پارہے تھے تاہم اب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ سیرو تفریح کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور پھر واپس پاکستان آنے کے بعد اپنی وکالت کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ریٹائرمنٹ کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ منیر اے ملک بھی جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔