پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاورپلانٹ کینپ نیشنل گرڈ سے منسلک

نیوکلیر پاور پلانٹ سے اپریل میں کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی کے سسٹم کےذریعے فراہم کی جائے گی

نیوکلیر پاور پلانٹ سے اپریل میں کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی کے سسٹم کےذریعے فراہم کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

پاکستان کا سب سے بڑا نیو کلیئر پاورپلانٹ کینپ نیشنل گرڈ (این پی سی سی) سے منسلک کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا نیوکلیئر پاورپلانٹ کینپ قومی گرڈ(این پی سی سی) سے منسلک کردیا گیا ہے، اور اس سے ابتدائی طور پر 105 میگاواٹ بجلی کی سپلائی جاری ہے۔ وزیر توانائی عمرایوب خان نے اس حوالے سے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

نیو کلیئرپاور پلانٹ سے مئی تک مکمل استعداد 1145 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، جب کہ اپریل میں کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ بجلی این ٹی ڈی سی کے سسٹم کےذریعے فراہم کی جائے گی۔
Load Next Story