علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

22 تا 28 مارچ 2021

22 تا 28 مارچ 2021

LONDON:
برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
22 تاریخ کوئی فیصلہ نہ لیں، غلطی کا امکان ہے، سوچیں تیز اور فریبی ہوسکتی ہے، مزاج میں تندی اور تیزی رہے گی، کوشش کریں کہ کول ہوسکیں، منگل تا جمعرات یہ تین دن کافی معاون اور بہتر ہوسکتے ہیں۔ اولاد وجہ خوشی بن سکتی ہے، آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے، کوئی اہم کال آسکتی ہے یا محبوب بھی رابطے میں آسکتا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
گھر میں تبدیلی ہوسکتی ہے، سونے کی جگہ میں آسائشوں کا اضافہ ہوسکتا ہے، اگر آپ کی پیدائشی چارٹ میں پوزیشن اچھی نہیں ہے تو گھر میں مسائل بھی سر اٹھاسکتے ہیں ۔
کچھ قریبی لوگوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے، لیکن یہ اتنا آسان نہیں نظر آتا، منگل اور بدھ بہتر دن ہوںگے لیکن ان دنوں میں بھی کچھ مہربان آپ کے کردارکشی میں مصروف نظر آتے ہیں محتاط رہیں ۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
22 تاریخ کو آمدن میں یقینی اضافہ کی امید ہے آپ کا سیارہ اپنے کم زور گھر سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں کوئی اہم فیصلہ نہ کریں یا کسی مشورہ ضرور کرلیں۔ اس ہفتے کے آخری دو ایام آپ کو رابطوں اور رشتے داروں سے فائدہ دلاسکتے ہیں۔ مقدر ساتھ دے رہا ہے اور کوئی لمبے عرصے کے لیے شراکتی کام شروع ہوسکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
پہلا ہی دن قمر اور عطارد کے درمیان ایک بہترین نظر بنا رہا ہے، یہ وقت آپ کو روحانی سکون اور خوشی دیتا نظر آتا ہے، آپ خود کو کافی پرسکون اور ہواؤں میں اڑتا محسوس کریں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مالی اور ازدواجی تعلقات کے سیارے آپ کوبھرپور فائدہ دیتے نظر آتے ہیں آپ کے بیرون ملک سے جڑے امور میں کچھ خرابی نظر آرہی ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
ابتدائی دو دن ممکن ہے والدین سے کچھ تلخی ہو، لیکن 23 تاریخ سے لے کر آپ کے حالات میں کافی بہتری آئے گی اور مالی فائدہ تو ممکن ہے آپ کی امیدوں پر سو فی صد نہ ہو، بلکہ اندیشہ ہے کہ کوئی مالی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ ممکن ہے کسی کام میں مطلوبہ فائدہ نہ ہوسکے، لیکن آپ کو یہ نقصان زیادہ نہیں محسوس ہوگا، کیوںکہ آپ کچھ ایسی راہیں دریافت کرچکے ہیں یہ فائدے میں بدلنے والا ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر

کسی خفیہ ذرائع سے فائدے اور نقصان ہوسکتا ہے، بظاہر یہ ہفتہ آپ کے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کوئی قدم نہ اٹھائیں، آپ کے قریبی لوگ آپ کی الجھن کا سبب بن سکتے ہیں اور آپ کے کردار پر حرف آسکتا ہے۔ آپ کی سوچ اور سمجھ ماؤف ہوسکتی ہے۔ صدقہ دیں اور کسی کام میں انویسٹمنٹ بالکل نہ کریں، پیسہ ڈوب سکتا ہے ، محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
منگل تا جمعرات ایک شان دار وقت ہوسکتا ہے آپ کا سیارہ قمر، مشتری، سورج اور زحل سے نظریں ملائے گا اور یہ نظریں آپ کی زندگی میں کسی شخصیت کو مدعو بھی کرسکتے ہیں اور ممکن ہے ایک ہی وقت میں دو یا دو سے زیادہ لوگ آپ کی زندگی میں اہم ہوجائیں، سنجیدگی سے فیصلہ کریں کہ آپ نے کسے مستقل ساتھ رکھنا ہے اور کس سے معذرت کرنی ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
ازدواجی اور شراکتی امور میں مسائل ہوسکتے ہیں، اس ہفتے لگتا ہے کہ آپ خود کو کافی خطرات میں محسوس کررہے ہیں اور خطرات میں کود رہے ہیں۔ محتاط رہیں، آپ کا بزنس کا مستقبل رسک پر ہے، کوئی بھی غلط فیصلہ آپ کو بڑے مسائل سے دوچار کرسکتا ہے، بدھ اور جمعرات آپ اپنے کام کو بہتر ہوتا دیکھیں گے اور ممکن ہے کوئی مہربان آپ کا ہاتھ تھام کر اس دلدل سے نکال دے!

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبر تا 22 دسمبر
منگل تا جمعرات آپ کے راحت فزا وقت ہونے کا امکان ہے، اہم رابطے، پرانی رنجشیں دور اور تعلقات میں ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے، آپ کا حلقہ احباب وسیع ہوتا نظر آتا ہے، پراپرٹی کے لین دین سے فائدہ ہوسکتا ہے، وہ آپ کی اپنی بھی ہوسکتی ہے اور کسی اور کا مکان یا پلاٹ بھی ہوسکتا ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
پیر کا دن آپ کا بزنس یا کام آپ کے لیے اہم ہوسکتا ہے، اور اس کے لیے آپ خاصی جذباتی ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں، آپ کی مالی آمدن میں بھی بہتری ہوسکتی ہے، 23 اور 24 یعنی منگل اور بدھ ان دو دنوں کسی پرانے دوست یا عزیز سے ملاقات یا رابطہ ہوسکتا ہے۔ تعلقات کا خانہ کافی مضبوط ہوتا نظر آتا ہے اتوار کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
اچانک اولاد یا لاٹری سے فائدہ ہوسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایسی آمدن جس میں محنت کم اور فائدہ بہت زیادہ ہو، ہوسکتا ہے بدھ یعنی 24 تاریخ کو دوپہر سے پہلے کوئی اہم کال وصول ہوسکتی ہے، جو کسی محبوب شخصیت کی ہوسکتی ہے، اور آپ کو رومانی خوشی مل سکتی ہے

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
مالی فائدہ ہوسکتا ہے اور غیرمتوقع بھی ہوسکتا ہے، گھر میں سکون ذرا کم نظر آتا ہے۔ یہ ہفتہ آپ خاصے جذباتی رو میں بہتے رہیں گے اس کا تعلق ازدواجی ساتھی اور گھر کے معاملات ہیں، اولاد اور محبوب سے خوشی ملے گی۔ اس ہفتے کی 23 اور 24 تاریخیں اہم اور کافی حد تک آْکے لیے سازگار ہیں۔
Load Next Story