ہراسانی کیس معاملہ عدالت میں ہے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا بابر اعظم
زندگی میں کئی رکاوٹیں آ جاتی ہیں مگر میں نے ہمیشہ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھی، قومی کپتان
خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کا بابر اعظم نے کوئی جواب نہ دیا۔
ورچوئل پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ معاملہ کورٹ میں ہے،میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، بابر اعظم سے پھر سوال کیا گیا کہ آپ اور فیملی خاموشی توڑ دیں تو عوام کے شکوک دور ہوسکتے ہیں۔
جواب میں انھوں نے پھر کہا کہ کیس عدالت میں چل رہا ہے،میرے وکیل ہی کوئی جواب دے سکتے ہیں،آپ ٹور کے متعلق بات کریں تو اچھا ہے،زندگی میں کئی رکاوٹیں آجاتی ہیں مگر میں نے ہمیشہ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھی، اب بھی صرف اپنی اور ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔