گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کیلئے کورونا نیگیٹیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جی بی حکومت نے گلگت بلتستان کا سفر کرنے والے غیر مقامی سیاحوں کیلئے کورونا نیگیٹیو سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


گلگت بلتستان میں اب کوئی بھی غیر مقامی سیاح کورونا منفی رپورٹ پیش کئے بغیر داخل نہیں ہوسکے گا۔ گلگت بلتستان حکومت نے جی بی کا سفر کرنے والے غیر مقامی سیاحوں کیلئے کورونا نیگیٹیو سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا۔

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کا سفر کرنے والے تمام سیاح کورونا نیگیٹو سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ لیکر آئیں،کورونا منفی سرٹیفیکٹ کی موجودگی کی صورت میں ہی سیاحوں کو گلگت بلتستان داخلے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ حکام ٹورازم ایس او پیز پر سختی سے عملد درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
Load Next Story