عثمان وزیر کا کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان

آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل کیلیے ان کی فائٹ 22 مئی کو منیلا میں ہوگی، پہلے پاکستانی ہوں گے جو اس ٹائٹل کے لیے لڑیں گے

آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل کیلیے ان کی فائٹ 22 مئی کو منیلا میں ہوگی، پہلے پاکستانی ہوں گے جو اس ٹائٹل کے لیے لڑیں گے (فوٹو : فائل)

HYDERABAD:
ایشین پروفیشنل باکسنگ کے چیمپئن عثمان وزیر نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کردیا، آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل کے لیے ان کی فائٹ 22 مئی کو ہوگی۔

ایشین بوائے کہتے ہیں پہلا پاکستانی ہوں جو اس ٹائٹل کے لئے لڑونگا زبردست محنت کی ہے قوم میری کامیابی کی دعا کرے ٹائٹل جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرونگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین چیمپئن عثمان وزیر نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کردیا۔ آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل کے لیے عثمان وزیر کی فائٹ 22 مئی کو منیلا فلپائن میں ہوگی۔ عثمان وزیر کی فائٹ باکسنگ ورلڈ چیمپین مینی پاکیو کے انڈر کارڈ ہوگی، دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایم پی پروشنز عثمان وزیر کی فائٹ منعقد کروائے گی۔


عثمان وزیر نے کہا ہے کہ مجھے پانچ سال سے اس فائٹ انتظار تھا، پہلا پاکستانی باکسر ہوں جو آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل لڑوں گا، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ایشین بوائے کا کہنا ہے کہ اس فائٹ کے لیے زبردست محنت کی ہے، قوم میری کامیابی کی دعا کرے، ایشین ٹائٹل کے بعد اب انشا ا اللہ آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کروں گا، آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا، میں یہ ٹائٹل جیت کر عمران خان اور جہانگیر خان کی طرح تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں۔

عثمان وزیر کو جہاں فائٹ کی خوشی ہے وہی وعدے کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وزیراعلی جی بی خالد خورشید نے یوتھ ٹائٹل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن وعدہ وفا نہ ہوا، اب پاکستانی باکسر آصف ہزارہ اور کامران خان بھی عثمان وزیر کے انڈر کارڈ فائٹ کریں گے۔
Load Next Story