لاہورہائی کورٹ بینظیر قتل کیس کیلیے نیا خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل
نیا خصوصی ڈویژن بینچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل ہے۔
ISLAMABAD:
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کیلیے نیا خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی اپیلوں کی سماعت کیلیے نیا خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دیا جو جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل ہے، یہ ڈویژن بنچ24 مارچ کو ان اپیلوں کی سماعت کریگا،ملکی سیاسی تاریخ کے اس اہم ترین مقدمہ میں مجموعی طور پر7 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اس مقدمہ میں3اپیلیں دائر کی ہیں، پہلی اپیل اس مقدمہ کے ملزم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کیخلاف اور بری کئے جانے والے5ملزمان کے خلاف 2 اپیلیں، ایف آئی اے نے بھی بری کئے جانے والے 5ملزمان کے خلاف دو اپیلیں جبکہ دونوں سزا یافتہ پولیس افسران سابق ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔