اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر660 دکانیں سیل
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر
دارالحکومت میں انتظامیہ نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 660 دکانوں اور 30 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔
وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 30 ریسٹورینٹس کو سیل کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 660 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کرایا گیا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مارکیز کو سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہفتہ کو 52 اسکولوں اور 28 مساجد کا بھی معائنہ کیا جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیاہے۔