شاداب خان شرجیل خان کی حمایت میں سامنے آگئے
شرجیل نے سزا پوری کرلی، امید ہے شرجیل جیت میں اہم کردار ادا کرے گا، شاداب خان
شاداب خان نے کہا ہے کہ شرجیل اپنی سزا پوری کرکے ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا ہے اور وہ کیمپ میں سخت محنت کررہا ہے جوکہ اچھی بات ہے، یقین ہے کہ شرجیل کی واپسی سے ٹیم کا کمبی نیشن مزید مضبوط ہوگا اور شرجیل جیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاور ہٹر کا بہت رول ہے، عثمان قادر، زاہد محمود، محمد نواز اور میرے درمیان سخت مقابلہ ہے ہر کسی کو ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے کارکردگی دکھانا ہوگی، قرنطینہ میں رہ کر کرکٹ کھیلنا خاصا ٹف ہے مگر اب ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
شاداب خان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے علاوہ باقی جگہ بھی کارکردگی دکھائی ہے، اس وقت ہماری ٹیم میں ہر جگہ پر بیک اپ تیار ہو گیا ہے جو کہ ٹیم کے لیے اچھی چیز ہے۔
قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے دورہ جنوبی افریقا کو چیلنج قرار دیا اور کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنر میں پرفارم کرنا کبھی آسان نہیں رہا، دورہ جنوبی افریقا کے لیے اچھی تیاری جاری ہے، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم وقت ہوتا ہے اس فارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔
شاداب خان کے مطابق انجریز کی وجہ سے کارکردگی میں کچھ مسائل ضرور آئے مگر اب مکمل فٹ ہوں۔ شاداب نے موقف اختیار کیا کہ وہ بطور بالر ٹیم میں آئے، بیٹنگ ان کی اضافی خوبی ہے جسے بہتر بنانے پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔