دوران پرواز شِیرخوار بچے کو بہلانے والے پی آئی اے ملازم کیلئے منفردعالمی اعزاز
توحید داودپوتہ کو انسانی ہمدردی و برابری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے
ISLAMABAD:
پی آئی اے کے سینیئر پرسر توحید داودپوتہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے منفرد اعزاز دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق توحید داودپوتہ کی ایک شیرخوار بچے کو دوران پرواز بہلاتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی۔ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد توحید داودپوتہ کی مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں بہت حوصلہ افزائی کی گئی۔
عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد توحید داودپوتہ کو اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے انسانی ہمدردی و برابری کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔
اعزاز حاصل کرنے والے پی آئی اے کے پرسر توحید داؤد پوتہ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پی آئی اے کے تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا۔ مجھے اپنا ایک چھوٹا سے فرض ادا کرنے پر سب کی طرف سے بہت حوصلہ افزائی ملی۔