جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلرکیلئے 15 امیدوار شارٹ لسٹ

موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع اپنی مدت ملازمت کئی ماہ قبل ہی پوری کرکے اس عہدے پر تاہم ثانی کام کررہے ہیں

موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع اپنی مدت ملازمت کئی ماہ قبل ہی پوری کرکے اس عہدے پر تاہم ثانی کام کررہے ہیں . فوٹو : فائل

سندھ کے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے انتخاب کے لیے قائم "تلاش کمیٹی" نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نئے سربراہ کے انتخاب کے سلسلے میں اسکروٹنی کا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے 15 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جنہیں انٹرویو کے لیے اب رواں ماہ کے آخر تک بلائے جانے کا امکان ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع اپنی مدت ملازمت کئی ماہ قبل ہی پوری کرکے اس عہدے پر تاہم ثانی کام کررہے ہیں تاہم اس دوران اشتہار دے کر امیدواروں کی درخواستیں طلب کی گئی اور امیدواروں کی درخواستیں طلب کرنے کی آخری تاریخ کی ایک طویل مدت دے دی گئی یہ مدت پوری ہوئی۔

تاہم اس کے باوجود تلاش کمیٹی نے امیدواروں کی اسکروٹنی میں تاخیر کی جس کے سبب بعض امیدواروں کی جانب سے تلاش کمیٹی پر اسکروٹنی اور انٹرویو کرنے کے لیے دبائو بڑھتا گیا اور آخر کار تلاش کمیٹی کے کنوینر کی عدم موجودگی اور بیرون ملک روانگی کے باوجود تلاش کمیٹی کے باقی اراکین کو امیدواروں کی اسکروٹنی کرنی پڑی اور کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت ایک رکن ریٹائر بیورو کریٹ امتیاز قاضی نے کی۔


ذرائع کے مطابق تلاش کمیٹی نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے امیدواروں سے انٹرویو کے لیے ڈاکٹر عبد الرزاق شیخ، امجد سراج میمن خواجہ مجتبی قادری، خاور جمالی، لبنی بیگ، نرگس انجم، قمر الدین بلوچ، سید جمال رضا، سید محمود حیدر، انیلا عطا الرحمن، اقبال آفریدی، نوشاد شیخ، شاہد رسول، حسین مہدی اور خالد احمد اشرفی کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔

شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے موجودہ پرووائس چانسلر، سابق پرو وائس چانسلر اور سندھ کی ایک سیاسی شخصیت کے قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں بتایا جارہا ہے کہ ان ہی کی جانب سے ہی شدید دبائو کے سبب تلاش کمیٹی کا اجلاس عجلت میں بلانا پڑا۔

واضح رہے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر طارق رفیع اپنی مدت ملازمت مسلسل دو بار پوری کرنے کے سبب اب یونیورسٹیز ایکٹ کے تحت اس دوڑ سے باہر ہیں۔
Load Next Story