تیسری قوت کوشش کررہی ہے مشرف باہر چلے جائینگے شیخ رشید

آصف زرداری کی عدالت میں پیشی علامتی ہوگی، حکومت پیپلزپارٹی کا احتساب نہیں کریگی

ن لیگ حکومت نے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے مشرف کے ٹرائل کا پنڈورا باکس کھولا فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے تیسری قوت کوشش کررہی ہے، وہ پاکستان سے باہر چلے جائیں گے، آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی علامتی ہوگی، ن لیگ حکومت پی پی کا احتساب نہیں کرے گی۔


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت مشرف کا ٹرائل کرکے نیا پنڈورا باکس کھول رہی ہے، عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے حکومت نے پرویز مشرف کا کیس شروع کیا ہے، ن لیگ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے، عوام کو بے وقوف نہ بنائے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی صرف علامتی ہوگی، پیپلزپارٹی کے خلاف ن لیگ حکومت کیس نہیں چلائے گی۔
Load Next Story