ن لیگ کا بلاول کے بیانات پر فضل الرحمن سے رابطے کا فیصلہ

حمزہ کی زیر صدارت اجلاس،مریم کی نیب پیشی کے حوالے سے مختلف تجاو یز پرغور

حمزہ کی زیر صدارت اجلاس،مریم کی نیب پیشی کے حوالے سے مختلف تجاو یز پرغور۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) نے بلاول بھٹو کے بیانات پر فضل الرحمن سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔


مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ احسن اقبال، جاوید لطیف، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، عطااللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کے بیانات کا جائزہ لیا گیااوراس ضمن میں مولانا فضل الرحمن سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا۔


اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے بھی مختلف تجاویزپر تبادلہ خیال کیاگیا،حمزہ شہباز نے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کوہدایات دیں کہ یونین کونسل کی سطح پر کارنر میٹنگز کی جائیں۔

 
Load Next Story