خیبر پختون خوا کے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند
پشاور، مردان،چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ، دیر لوئر اور بونیر شامل
خیبر پختون خوا نے کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے کورونا سے متاثرہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل 2021ء تک بند رکھے جائیں گے۔
ان علاقوں میں پشاور، مردان،چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ ،سوات، نوشہرہ، دیر لوئر اور بونیر شامل ہیں۔ ان علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 مارچ سے ہی بند تھے اور تعطیلات میں مزید توسیع کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے جن اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہو وہاں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 11 اپریل تک کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
ادھر وفاقی حکومت نے بھی کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر زائد کیسز والے اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے، 11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے۔ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔